2026-11-19

نارائن پیٹ:جلوس پرچم قادریہ کے ساتھ ہی حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے سالانہ عرس شریف کا شاندار آغاز

نارائن پیٹ22 ستمبر(سماجی خبریں): ضلع نارائن پیٹ مستقرپر واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ میں سالانہ عرس شریف کی تقریبات کا آغاز عظیم الشان پرچم قادریہ کے ساتھ ہی عمل میں آیا۔

22 ستمبر بروز منگل جلوس پرچم قادریہ کا آغاز جامع مسجد کے روبرو پٹیل ہاؤس سے سجادہ نشین آستانہ جناب سید شاہ غیاث الدین قادری صاحب کی صدارت و شہزادہ سید شاہ حافظ محمد تقی رابع قادری کی موجودگی میں ہوا۔ جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے احاطے میں پہنچا۔

22 سے 25 ستمبر 2026 کے درمیان مختلف پرنور عرس شریف کے پروگرام منعقد کی جائیں گی۔

عرس شریف کی تقریب 22 ستمبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب جلسہ پرچم کشائی قادریہ منعقد ہوگا۔

23 ستمبر بروز چہار شنبہ بعد نمازِ عشاء سندل شریف کی تقریب ہوگی،

24 ستمبر گیارہویں شریف کا اہتمام کیا جائے گا۔

25 ستمبر کو بعد نمازِ فجر زیارت و ختمِ قرآن اور بعد نمازِ جمعہ محفلِ سماع منعقد ہوگی۔ جبکہ ان پرنور محفلوں میں علماء، مشائخ اور مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

عرس کی تقریبات زیرِ سرپرستی حضرت سید شاہ غیاث الدین قادری میں انعقاد ہونگے۔ جبکہ مہمانِ خصوصی پیر سید علامہ مصطفیٰ قادری موسوی الجیلانی سمیت دیگر علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ پروگرام میں حضرت علامہ الحاج حافظ قادری، پیر عابد حسین قادری الکاظمی کے علاؤہ مقامی و بیرونی علماء کے خطابات ہونگے

منتظمین عرس شریف الحاج محمد نواز موسی اور الحاج محمد رفیق چاند نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس مبارک محف میں شرکت کرتے ہوئے پرنور محفلوں کا حصہ بنیں۔

نارائن پیٹ کے منتخب عازمین حج کیلئے 21 ستمبر کو میڈیکل اسکریننگ کیمپ۔حج کمیٹی نارائن پیٹ

Related Post