نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے وفد کا عازمین حج کے اسکرننگ ٹسٹ کے انعقاد کےلئے پرنسپل میڈیکل کالج سے نمائندگی
نارائن پیٹ 19/ستمبر ( سماجی خبریں) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کا ایک نمائندہ وفد جس میں صدر ضلع حج سوسائٹی امیرالدین ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری ، عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ، قانونی مشیر عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، کے علاوہ عبدالعظیم مڑکی ، عبدالقادر میسوری ، سرفراز حسین انصاری ، محمد تقی چاند ، اظہر حسین ، حافظ محمد تقی و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر وفد نے پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج نارائن پیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کے عازمین حج کے لئے میڈیکل اسکریننگ ٹسٹ کیمپ منعقد کرنے کیلئے نمائندگی کی۔
اس پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر سمپت کمار سنگھ نے 21ستمبر بروز پیر حجاج کیلئے میڈیکل اسکریننگ ٹسٹ کیمپ کا گورنمنٹ ہاسپٹل میں انعقاد کے لئے تاریخ کا تعین کیا اور اس اسکریننگ کیمپ کے لئے تمام سہولیات فراہم کرنے کا تیقن بھی دیا۔
بعد از اجلاس ضلع حج کمیٹی کے وفد نے بتایا کہ اس مرتبہ نارائن پیٹ ضلع سے 16 خوش نصیب عازمین کے نام منتخب فہرست میں شامل ہیں جبکہ ویٹنگ لسٹ میں موجود تمام بیس سے زائد عازمین کا انشاللہ انتخاب عمل میں آئیگا۔
ساتھ ہی وفد نے نارائن پیٹ ضلع کے تمام منتخب عازمین سے خواہش کی ہے کہ وہ 21/ ستمبر کو اسکریننگ ٹسٹ کے لئے نارائن پیٹ ضلع گورنمنٹ ہاسپٹل میں حاضر رہیں ، سوسائٹی کی جانب سے وہاں انتظامات کئے جایئنگے۔
مزید تفصیلات اور کیمپ میں رہنمائی کیلئے عازمین محمد اظہرالدین سے انکے سیل نمبر 9030100426 پر ربط پیدا کریں۔
نارائن پیٹ: ڈی جے کے استعمال پر مکمل پابندی. ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت
رپورٹ: پریس نوٹ حج کمیٹی
ناشر: سماجی خبریں

