2026-09-20

نارائن پیٹ: ڈی جے کے استعمال پر مکمل پابندی. ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت

روایتی ڈھول، رقص اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ جلوس نکالنے کی اپیل.

نارائن پیٹ، 18 ستمبر(سماجی خبریں): عوام کی سلامتی، بزرگوں اور بچوں کی صحت کے پیش نظر گنیش تہوار اور جلوسوں کے دوران ڈی جے کے استعمال کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نیز ضلع نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور شوبھا یاترا کو پُرامن، مذہبی جذبے اور باہمی بھائی چارے کے ساتھ منانے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت آئی پی ایس نے کہا۔

بی جے پی قائدین کی ضلع ایس پ سے ملاقات

بی جے پی ریاستی قائد ناگوراو ناموجی ایدوکیٹ ، بی جے پی ضلع صدر ستیہ یادو، اور سابق وائس چیرپرسن بلدیہ نارائن پیٹ نندو ناموجی ایڈوکیٹ کے ہمراہ نوجوانوں کا ایک وفد ضلع ایس پی داکتر وینیت ائی پی ایس سے ان کے دفتر میں مالاقات کی۔ اس دوران ضلع ایس پی نے واضح کیاکہ عوام کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے پولیس کی ہدایات اور مقررہ ضوابط پر سختی سے عمل ہر کسی کیلئے لازم ہے۔

انہوں نے اس موقع وفد کو بتایا کہ ڈی جے کے بجائے محدود آواز والے اسپیکرس استعمال کیے جاسکتے ہیں، جبکہ روایتی ڈھول، ثقافتی رقص اور دیگر روایتی فنون کے ذریعے جلوسوں کو مذہبی و ثقافتی رنگ دیا جانا چاہئے۔ اس موقع پر ایس پی نے وفد کو گنیش تہوار کے دوران حفاظتی انتظامات، ڈی جے پر پابندی، عوامی صحت اور امن و امان سے متعلق امور تفصیلات سے واقف کرایا۔

عوام کی سلامتی، بزرگوں اور بچوں کی صحت کے پیش نظر ڈی جے سے گریز کریں —

اس موقع پر ایس پی نے واضح کیا کہ ہ سپریم کورٹ کی رہنما ہدایات اور ضلع کلکٹر و آر ڈی او کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق ڈی جے کی اجازت نہیں ہے۔ایسے میں گنیش تہوار اور شوبھا یاترا کے دوران ڈی جے کے استعمال پر پابندی سے متعلق متعلقہ حکام کی جانب سے واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی جے نصب یا استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ گنیش اتسو کے منتظمین، ڈی جے مالکان اور آپریٹرس کو ان احکامات کا خاص طور پر خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس موقع پر ضلع ایس پی نے بتایا کہ قواعد پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک نارائن پیٹ ضلع میں 120 ڈی جے مالکان اور آپریٹرس کو باؤنڈ اوور کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزیوں پر پولیس کی مسلسل نظر رہے گی اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

محبوب نگر ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم گنیش پندال پر طعام کا اہتمام

ناشر: سماجی خبریں
رپورٹ: ضلع ایس پی دفتر پی آر او

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے