2026-09-20

محبوب نگر ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم گنیش پندال پر طعام کا اہتمام

ضلع ایس پی شریمتی ڈی جانکی( آئی پی ایس) کی شرکت، طعام کی تقسیم میں لیا حصہ

محبوب نگر 18 ستمبر(سماجی خبریں): ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں قائم گنیش پنڈال میں بروز جمعہطعام کا اہتمام کیا گیا. اس تقریب میں ضلع ایس پی شریمتی ڈی جانکی( آئی پی ایس)نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے عوام اور پولیس عملے میں پراساد اور طعام تقسیم کیا۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ ونایک چوتھی کے پرمسرت دنوں میں خدمت اور عقیدت کے جذبے سے منعقد ہونے والے ایسے فلاحی پروگرام سماج میں یکجہتی، اخوت اور باہمی بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے ضلع میں امن و امان کی برقراری اور عوام کی خوشحالی و سلامتی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اے آر ایڈیشنل ایس پی سریش کمار، ڈی ایس پی وینکٹیشورلو، ورٹیکل ڈی ایس پی بالاجی، ون ٹاؤن سی آئی اپیا، ٹو ٹاؤن سی آئی اعجاز الدین، آر آئیز کرشنا، ناگیش، اشوک کمار، آر ایس آئیز، پولیس ایسوسی ایشن کے صدر پیاراسانی سریش سمیت دیگر پولیس افسران و عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ: فرید صدیقی
ناشر: سماجی خبریں

محبوب نگر ایم ایم سی یو ملٹی اسپیشلٹی و کریٹیکل کیئر یونٹ کا افتتاح، ڈی سی سی صدر سنجیو مدراج کی شرکت

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے