2026-09-20

محبوب نگر ایم ایم سی یو ملٹی اسپیشلٹی و کریٹیکل کیئر یونٹ کا افتتاح، ڈی سی سی صدر سنجیو مدراج کی شرکت

محبوب نگر کے شیٹی کمپلیکس میں نوتعمیر شدہ "ایم ایم سی یو ملٹی اسپیشلٹی اینڈ کریٹیکل کیئر یونٹ” کی افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس تقریب میں ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (DCC) کے صدر مسٹر اے سنجیو مدراج نے خصوصی طور پر شرکت کی اور باضابطہ پوجا و افتتاحی رسومات میں حصہ لیا۔

​اس موقع پر ڈی سی سی صدر نے ہاسپٹل مینجمنٹ کے ڈاکٹر ونود سے ملاقات کی اور اسپتال قائم کرنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ محبوب نگر کے عوام کو جدید اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں یہ اسپتال ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

مسٹر سنجیو مدراج نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال انتظامیہ عوام کو سستی اور معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرے، ترقی کی نئی منزلیں طے کرے اور انسانیت کی خدمت کے شعبے میں اپنا ایک منفرد مقام اور نام بنائے۔

رپورٹ: محمد فرید صدیقی
ناشر: سماجی خبریں

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے