2026-11-18

کرشنا ندی کے پانی کو لیکر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سے تلنگانہ وزراء کی کامیاب نمائندگی

جورالا، بھیمہ، نیٹیم پڈو اور کوئل ساگر کے تحت فصلوں کو بچانے کے لیے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سے ملاقات

حیدرآباد:23 ستمبر(سماجی خبریں): کرشنا ندی سے آبپاشی کے لیے پانی جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزراء واکٹی سری ہری، جوپلی کرشنا راؤ اور ارکان اسمبلی بندلہ کرشنا موہن ریڈی، میگھا ریڈی اور مدھوسودن ریڈی پر مشتمل وفد نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفد نے کرشنا ندی کے پانی کو لیکر جاری تنازعہ اور کسانوں کے مطالبہ سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ جورالا پراجیکٹ، بھیمہ پرواجیکٹ ، نیٹیم پاڈ پراجیکٹ، اور کوئل ساگر پراجیکٹ کے تحت آنے والے علاقں میں پانی کی شدید کمی کے باعث فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے. ایسے میں پانی کی عدم اجرائی سے فصلوں کے نقصان کا اندیشہ ہے.

وفد نے بتایا کہ ان چاروں آبپاشی منصوبوں کے تحت تقریباً 5.5 لاکھ ایکڑ اراضی زیرکاشت ہے، جبکہ ہزاروں کسان خاندان زراعت پر منحصر ہیں۔ موجودہ مرحلے میں پانی کی قلت پیدا ہونے کی صورت میں نہ صرف فصلوں کی پیداوار متاثر ہوسکتی ہے بلکہ کسانوں کی آمدنی اور روزگار پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

ایک ماہ تک 5 ہزار کیوسک پانی کی مانگ

تلنگانہ کے وزراء اور ارکان اسمبلی کے وفد نے وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے مطالبہ کیا کہ موجودہ فصلوں کو بچانے کے لیے کرشنا ندی سے 5 ہزار کیوسک پانی مسلسل ایک ماہ تک جاری کیا جائے۔ وفد نے کہا کہ پانی کی فراہمی سے اہم مرحلے میں پہنچ چکی فصلوں کو بروقت آبپاشی کی سہولت حاصل ہوگی اور کسانوں کو راحت ملے گی۔

مزیدیہ کہ باقی ماندہ مانسون کے دوران کرشنا ندی کے علاقوں میں مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے فی الحال منصوبہ بند اور کنٹرولڈ طریقے سے پانی جاری کیا جائے تو دستیاب آبی وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہوگا۔

بعد از میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزراء نے بتایا کہ کرشنا ندی کے پانی کو لیکر وزیر اعلیٰ کرناٹک سے ملاقات کافی ثمر آور رہی ہے. پڑوسی ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون کے جذبے کے تحت کرناٹک حکومت سے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرشنا ندی کا پانی جاری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کہدایت جاری کی ہے

جورالہ پراجیکٹ پر سیاسی ہنگامہ آرائی کے بجائے کسانوں کے مفادات میں کام کریں: وزیر وکٹی سری ہری

رپورٹ: پریس نوٹ
ناشر : سماجی خبریں

Related Post