2026-11-19

شادنگر: چاکلی ایلاما کی 131ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت

شاد نگر26 ستمبر(سماجی خبریں): تلنگانہ کی جدوجہد اور مزاحمت کی علامت سمجھی جانے والی عظیم مجاہدہ چاکلی ایلاما کی 131ویں یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ تحریک کارکنان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاد نگر میں بلاک آفس کے روبرو واقع ان کے مجسمے پر پھولوں کی مالا چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر تلنگانہ تحریک کارکنان ویلفیئر ایسوسی ایشن رنگاریڈی ضلع کے صدر و فاروک نگر منڈل کے سابق زیڈ پی ٹی سی رکن پی وینکٹ رام ریڈی نے کہا کہ چاکلی ایلاما نے جاگیردارانہ استحصال کے خلاف اور غریب و پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے بہادری سے جدوجہد کی۔ ان کی جدوجہد تلنگانہ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایلاما نے اُس دور کے جاگیرداروں کے خلاف مزاحمت کے ساتھ ساتھ قانونی اور جمہوری طریقہ کار کے ذریعے بھی اپنے حقوق کی لڑائی لڑی۔ ان کی جرأت و حوصلہ آج کی نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

وینکٹ رام ریڈی نے عوام پر زور دیا کہ چاکلی ایلاما کے نظریات کو آگے بڑھاتے ہوئے سماجی انصاف اور مساوات کے قیام کے لیے کوشش کریں۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ رام سوامی، ریٹائرڈ ٹیچر جے پال ریڈی، میکلا وینکٹیش، اڈیٹلا راجو، بیراپا، روی کمار گوڑ، شیکھر گوڑ، کڈوملا ملیش، سنیل ریڈی، جگن، مہندر، روی شنکر اور دیگر موجود تھے۔

ووٹ چوری ملک سے غداری ہے، اور ہم ان سے حساب لیکر رہیں گے.راہل گاندھی

رپورٹ: محمد اقبال
ناشر : سماجی خبریں

Related Post