2026-11-19

نارائن پیٹ: رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا کی موجودگی میں وندے ماترم گیت کا اہتمام.

گنیش نمرجن جلوس کا مشاہدہ و پوجا میں لیا حصہ، عوام سے خطاب

نارائن پیٹ 25 ستمبر(سماجی خبریں): ضلع نارائن پیٹ مستقر کے مرکزی چوک پر منعقدہ وندے ماترم اجتماعی گانے کے پروگرام میں رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور عوام کے ساتھ مل کر وندے ماترم گیت گایا۔

بعد ازاں گنیش وسرجن تہوار کے سلسلے میں نکالی گئی شوبھا یاترا میں شامل گنیش کی مورتیوں کے لیے رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا نے خصوصی پوجا کی۔

وندے ماترم گیت کے 150  سال کی تکمیل پر اجتماعی گانے کا اہتمام

اس موقع پر ڈی کے ارونا نے کہا کہ ملک بھر میں وندے ماترم کی اجتماعی گائیکی کا انعقاد ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کی تخلیق کو 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک کروڑ سے زائد افراد کا اجتماعی طور پر وندے ماترم گانا ایک تاریخی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں وندے ماترم گیت کی اجتماعی گانے کا انعقاد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہوگا۔ انہوں نے وندے ماترم گیت اجتماعی گانے کے پروگرام میں حصہ لینے والے تمام افراد سے اظہارِ تشکر کیا۔

ڈی کے ارونا نے کہا کہ وندے ماترم گیت نے ہندوستان کی تحریکِ آزادی کے دوران کروڑوں لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا۔ بنکِم چندر چٹرجی نے وندے ماترم گیت میں ہندوستانی تہذیب اور مادرِ وطن کی عظمت کو بہترین انداز میں پیش کیا۔

وندے ماترم مجاہد آزادی کا گیت

انہوں نے کہا کہ وندے ماترم محض ایک گیت نہیں بلکہ آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے والے کروڑوں افراد کے دلوں کی آواز تھا۔ ان کے مطابق وندے ماترم وہ نعرہ تھا جس نے برطانوی حکمرانوں میں خوف پیدا کردیا تھا۔

ڈی کے ارونا نے کہا کہ برطانوی دورِ حکومت میں وندے ماترم گیت گانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ’’وندے ماترم‘‘ کے الفاظ نے ہندوستانی عوام میں خود اختیاری اور آزادی کی خواہش کے ساتھ بیداری پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کا نعرہ لگاتے ہوئے کئی مجاہدینِ آزادی نے برطانوی حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کی اور پھانسی کے پھندے کو بھی مسکراتے ہوئے قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نسل تک وندے ماترم کا جذبہ پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اجتماعی گائیکی سے عوام میں حب الوطنی اور قومی اتحاد کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔

ڈی کے ارونا نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ’’وندے ماترم‘‘ نہ گانے والے اور ایک مخصوص طبقے کی حمایت کرنے والے سخت دل افراد کے دل بھی نرم ہوں۔

اس پروگرام میں بی جے پی ریاستی عاملہ کے رکن رتن پانڈو ریڈی، محبوب نگر پارلیمانی حلقہ کے کنوینر ڈاکور پون کمار ریڈی، پگڈاکولا سرینواس، ضلع بی جے پی صدر ستیہ یادو، میونسپل چیئرپرسن شویتا، وائس چیئرپرسن منجولا، رگھورامیا، تروپتی ریڈی، لکشمی شیام سندر، جی آر ریڈی، ستیہ رگھوپال، امیش، پوشال ونود، وشو ہندو پریشد کے عہدیداران، ضلع بی جے پی کے اہم قائدین اور کارکنان موجود تھے۔

جورالا پراجیکٹ سے کسانوں کے لیے آبپاشی کا پانی جاری کرنے کا مطالبہ،بی جے پی قائدین کی گرفتاریوں کی مذمت

رپورٹ: پریس نوٹ
ناشر: سماجی خبریں

Related Post