غیر قانونی گرفتاریوں سے تحریک کو نہیں روکا جا سکتا: رتنگ پانڈو ریڈی
نارائن پیٹ 22 ستمبر(سماجی خبریں): جورالا پراجکٹ کے تحت آنے والے کسانوں کو آبپاشی کا پانی جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جورالا پراجکٹ کے دورے کے لیے روانہ ہونے والے بی جے پی کے ریاستی صدر این۔ رام چندر راؤ کو جڑچرلہ کے مقام پر پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی بی جے پی ریاستی مجلس عاملہ کے رکن رتنگ پانڈو ریڈی نے شدید مذمت کی۔
انہوں نے پولیس کی جانب سے بی جے پی قائدین کی مبینہ غیر قانونی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گرفتاریوں کے ذریعے کسانوں کی تحریک کو نہیں روکا جا سکتا۔رام چندر راؤ کو پولیس جس گاڑی میں منتقل کر رہی تھی، اسے روکنے کی کوشش کی گئی۔
اس موقع پر بی جے پی کے سابق ضلعی صدر پی سرینواس، او بی سی مورچہ کے ریاستی نائب صدر رگھو رامیا گوڑ، ضلع جنرل سکریٹری لکشمی شیام سندر گوڑ سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔
بی جے پی ریاستی قائد اگوراؤ ناماجی بھی ہاؤس اریسٹ

بی جے پی ریاستی صدر رام چندر راؤ کی ہدایت پر جورالا پراجکٹ سے کسانوں کی فصلوں کے لیے پانی جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی قائدین جورالا روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔
اسی دوران پولیس نے بی جے پی ریاستی ڈسپلنری کمیٹی کے رکن اور سینئر قائد ناگوراؤ ناماجی کو ان کی رہائش گاہ پر ہی ہاؤس اریسٹ کرتے ہوئے نظر بند کردیاگیا۔
پولیس نے ان کے ساتھ بھارتی کسان سنگھ کے ارکان وینکوبا، اننت ریڈی اور لکشمی نارائنا کے علاوہ بی جے پی قائدین گوپال یادو، کونسلرپربھاکر، ہنومنت راؤ، میڈیا کنوینر کرن ڈگے، بی جے وائی ایم کے نائب صدر سرینواس کملاپور، بی جے وائی ایم ٹاؤن صدر منی شنکر، سری کانت، اوماکانت اور موگلاپا کو بھی گرفتار کیا۔
بی جے پی قائدین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر جورالا پراجکٹ سے آیَکٹ کے کسانوں کے لیے آبپاشی کا پانی جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فصلیں پانی کی کمی کے باعث متاثر ہو رہی ہیں اور حکومت کو اس مسئلے پر فوری توجہ دینی چاہیے۔
گدوال اور آتماکور کے کسانوں کو فوری جورالا کا پانی جاری کرنے کا مطالبہ:رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا

