ضلع دفتر میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب سے تلنگانہ حکومت کی فلاحی اسکیمات و ترقیاتی اقدامات سے واقف کروایا
نارائن پیٹ 17 ستمبر(سماجی خبریں): تلنگانہ عوامی حکمرانی دن کے موقع پر نارائن پیٹ ضلع کلکٹریٹ میں جمعرات کو منعقدہ تقریب میں ریاستی وزیر برائے مویشی پالن، ڈیری ڈیولپمنٹ، ماہی گیری، کھیل اور امورِ نوجوانان واکٹی سری ہری نے شرکت کی. اس موقع پر ضلع کلکٹر سی ایچ پرینکا، ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیٹ، ایڈیشنل ایس پی ریاض الحق نے ریاستی وزیر واکیٹی سری ہری کا استقبال کیا. ساتھ ہی گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا.

بعد ازاں اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر واکیٹی سر ہر نے 17 ستمبر تلنگانہ کی تاریخ کا ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے حیدرآباد ریاست کے ہندوستانی یونین میں انضمام کے 78 سال مکمل ہونے اور 79ویں سال میں داخل ہونے کے موقع پر انہوں نے عوامی نمائندوں، افسران، صحافیوں، تحریک کے کارکنوں، فنکاروں، مزدوروں، کسانوں، طلبہ اور ضلع کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کو 15 اگست 1947 کو آزادی حاصل ہوئی، تاہم حیدرآباد ریاست ہندوستانی یونین میں شامل نہیں ہوئی تھی۔ عوام کی خواہشات اور جدوجہد کے پس منظر میں اُس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نظام سے حیدرآباد ریاست کو ہندوستان میں ضم کرنے کی اپیل کی تھی۔
تاہم نظام کی جانب سے ہندوستانی یونین میں انضمام سے انکار کے بعد حکومتِ ہند نے 13 ستمبر 1948 کو آپریشن پولو شروع کیا اور 17 ستمبر 1948 کو نظام نے حیدرآباد ریاست کے ہندوستانی یونین میں انضمام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی عمل کے پیچھے متعدد مجاہدین، تحریک کے کارکنوں اور شہیدوں کی قربانیاں شامل ہیں اور انہی قربانیوں کے نتیجے میں آج کا جمہوری تلنگانہ وجود میں آیا ہے۔

تلنگانہ حکومت میں کسانوں کی فلاح کو ترجیح
ریاستی وزیر واکیٹی سری ہری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کو ترجیح دیتے ہوئے انتخابی وعدوں پر عمل کر رہی ہے۔
رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت نارائن پیٹ ضلع میں موسم برسات 2026-27 کے لی182031کسانوں کے بینک کھاتوں میں فی ایکڑ 12 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر259 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں۔
رعیتو بیمہ اسکیم کے تحت 2025-26 کے دوران فوت ہونے والے 618 کسانوں کے نامزد افراد کے کھاتوں میں فی کس 5 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور پر30.90 کروڑ روپے جمع کیے گئے۔ موسم برسات 2026 کے لیے ضلع میں18,251.94 میٹرک ٹن یوریا، ڈی اے پی، کمپلیکس اور پوٹاش کھادیں کسانوں کے لیے دستیاب رکھی گئی ہیں۔
دھان کی خریداری میں کسانوں کو تعاون
اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ سول سپلائز کارپوریشن کے تحت ربیع 2025-26 سیزن میں ضلع کے 163 خریداری مراکز کے ذریعے 27120 کسانوں سے1,53,080 میٹرک ٹن دھان خریدا گیا، جس کی مالیت 366 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم امدادی قیمت کے مطابق کسانوں کو مکمل رقم ادا کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے لیے 1,71,037 اسمارٹ راشن کارڈز موصول ہوئے ہیں اور انہیں مستحقین میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔
صحت عامہ پر خصوصی توجہ
وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے راجیو آروگیہ شری اسکیم کو مزید مستحکم کیا ہے اور سابقہ 5 لاکھ روپے کی ہیلتھ کوریج کو بڑھا کہ 10 لاکھ روپے کردیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نارائن پیٹ ضلع میں اب تک 30,247 غریب افراد نے طبی خدمات حاصل کی ہیں، جن پر حکومت نے87.11 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔
خواتین کی فلاح کے لیے اقدامات
اجلاس میں انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت خواتین کو مفت سفری سہولت کے علاوہ مختلف فلاحی اسکیمات کے ذریعے تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ضلع میں 70,120 مستحقین کو سبسڈی پر1,83,969 گیس سلنڈرس فراہم کیے گئے، جبکہ4.66 کروڑ روپے کی رقم مستحقین کے بینک کھاتوں میں جمع کی گئی ہے۔
آخر میں وزیر واکٹی سری ہری نے تلنگانہ عوامی حکمرانی دن کی تقریبات کو کامیاب بنانے میں تعاون کرنے والے عوامی نمائندوں، افسران، پولیس اہلکاروں، ڈاکٹروں، صفائی کارکنوں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ضلع کو مزید ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ایک بار پھر ضلع کے تمام عوام کو تلنگانہ عوامی حکمرانی دن کی مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں ایڈیشنل کلکٹر (ریونیو) سری نو، ڈی آر او راجیشوری، ٹرینی کلکٹرس سری رام پرنیت اور فنی کمار، آر ڈی او رمیش، ایڈیشنل ایس پی ریاض الحق، ڈی ایس پیز نلّاپو لنگیا اور مہیش، میونسپل چیئرپرسن کونڈا شویتا ستیہ یادو، وائس چیئرپرسن منجولا، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سداشیو ریڈی، کلکٹریٹ اے او انیل کمار، مختلف محکموں کے ضلعی افسران، میونسپل کونسلرس، معززینِ شہر، تلنگانہ تحریک کے کارکنان، کلکٹریٹ کے افسران و ملازمین سمیت دیگر نے شرکت کی۔
رپورٹ: ڈی پی آر او پریس نوٹ
ناشر : سماجی خبریں
نارائن پیٹ ضلع ایس پی دفتر میں یوم انضمام تلنگانہ کےموقع پر قومی پرچم کشائی

