نارائن پیٹ17 ستمبر 26(سماجی خبریں):یومِ انضمام تلنگانہ( تلنگانہ یومِ آزادی )کے موقع پر 17 ستمبر کو بی آر ایس پارٹی کے ضلعی دفتر میں تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جہاں پارٹی کے ٹاؤن صدر وجئے ساگر نے قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وجئے ساگر نے کہا کہ 17 ستمبر تلنگانہ کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ عوام نے کئی جدوجہدوں، قربانیوں اور بہادری کے نتیجے میں آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخی دن کو یاد کرتے ہوئے ہمیں اپنے ماضی کو یاد رکھنا چاہیے اور تلنگانہ کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے عزم کرنا چاہیے۔

تقریب میں کونسلر نارائنما، نادی پلی بھارت کے علاوہ پارٹی کے اہم قائدین چنّا ریڈی، وے پوری راملو، شرناپلی راملو، پرتاپ ریڈی، بوئی لکشمن، پرکاش، رام ریڈی، الیکٹریشن سرینواس ریڈی، شیکھر ریڈی، وینکٹ راملو، عارف، بلٹ راجو، تروپتی، وینکٹیش، شرت کمار، رگھو، پودور سرینواس، پُٹّی انجی، گوپی اور دیگر پارٹی کارکنان موجود تھے۔
رپورٹ((سماجی کبریں)
نارائن پیٹ کے ہونہار حافظ معین الدین احمد مجتبیٰ کا منفرد اعزاز

