2026-09-14

نارائن پیٹ: دلت اسپیکر کے خلاف نازیبا ریمارکس برداشت نہیں کیا جائیگا۔

نارائن پیٹ میں کانگریس پارٹی قائدین کی پریس کانفرنس میں کاروائی کا مطالبہ۔

نارائن پیٹ11 ستمبر(سماجی خبریں): اسمبلی اسپیکر گڈم پرساد کمار کے خلاف نازیبا ریمارکس کی کانگریس قائدین نے شدید مذمت کی۔ نارائن پیٹ کے سی وی آر بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ریاستی ترجمان ڈاکٹر لوکیش یادو، حلقہ انچارج و سابق ڈی سی سی صدر کمبھم شیواکمار ریڈی اور ڈی سی سی صدر کے. پرشانت کمار ریڈی نے خطاب کیا۔

ڈاکٹر لوکیش یادو نے کہا کہ اسپیکر کا عہدہ ایک آئینی ذمہ داری ہے اور اس کی توہین جمہوریت کی توہین کے مترادف ہے۔ انہوں نے بی آر ایس ایم ایل سی تاتا مدھو کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے اور آئندہ انتخابات میں مقابلہ کے لیے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

کمبھم شیواکمار ریڈی نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مرتب کردہ آئین نے تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیے ہیں۔ سیاسی قائدین کو آئینی اداروں کا احترام کرتے ہوئے ذاتی تنقید سے گریز کرنا چاہیے اور عوامی مسائل و تلنگانہ کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔

ڈی سی سی صدر کے. پرشانت کمار ریڈی نے کے. چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ اگر انہیں عوامی مسائل کی فکر ہے تو اسمبلی میں حاضر ہوکر حکومت سے سوال کریں۔ انہوں نے بی آر ایس کے نو سالہ دور میں لیے گئے قرضوں اور اخراجات کا حساب عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں حکومت ترقی اور فلاحی پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے، جبکہ تلنگانہ کے عوام سیاسی کشمکش کے بجائے ترقی اور بہتر حکمرانی چاہتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں مارکیٹ کمیٹی چیئرمین شیوا ریڈی، ضلع جنرل سکریٹری ایم ڈی سلیم، سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بَنڈی وینو گوپال، صرف ناگراج، جی. سدھاکر، منڈل و ٹاؤن صدور کوٹلہ رویندر ریڈی، وینکٹیش گوڑ، او بی سی ضلع صدر گولہ کرشنیا، کسان کانگریس ضلع صدر ایم ڈی غوث، این ایس یو آئی ضلع صدر ایم ڈی افروز، بویا شرنپا، سرینواس ریڈی، کونسلر راجیش گھاٹ، سابق کونسلر امیرالدین سمیت دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔

حضرت سید شاہ تقی بابا درگاہ کے عرس اور گنیشن جلوس کے پیش نظر پولیس کے سخت انتظامات ۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے