2026-09-16

طلبہ تنظیم پی ڈی ایس یو کی جانب سے کوٹا کنڈہ روڈ پر بس سروس بحال کرنے کا مطالبہ

طلبہ یونین قائدین کی جانب سے بس ڈیپو مینجر کو تحریری درخواست پیش.

نارائن پیٹ15 ستمبر(سماجی خبریں): پی ڈی ایس یو کے سابق ضلع صدر و ریاستی معاون سکریٹری ایس۔ سائی کمار اور اے آئی پی کے ایم ایس کے ضلع سکریٹری پرشانت کے ہمراہ طلباء کا ایک وفد نارائن پیٹ بس ڈیپو مینجر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ایک تحریری یاداشت حوالہ کیا.

جس میں مطالبہ پش کیا گیا ہے کہ عوام اور طلبہ کی سفری مشکلات کو دور کرنے کے لیے اپّک پلی اسٹیج پر ایکسپریس و ڈیلکس بسیں روکنے اور بھونیدو و کوٹاکونڈہ کے لیے بند کی گئی آر ٹی سی بس سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا.

سائی کمارکا صحافیوں سے خطاب

بعد از صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سائی کمار نے بتایا کہ اپّک پلی کے اطراف تقریباً 10 تا 12 دیہات کے عوام حیدرآباد اور محبوب نگر جانے کے لیے اپّک پلی اسٹیج پر انحصار کرتے ہیں۔ ایکسپریس اور ڈیلکس بسوں کے وہاں نہ رکنے سے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے جاجاپور اور اپّک پلی اسٹیج پر ایکسپریس و ڈیلکس بسیں روکنے کا مطالبہ کیا۔

بھونیڈ اور کوٹاکونڈہ کیلئے بس سروس کو روکنے کا مطالبہ

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ بھونیڈ اور کوٹاکونڈہ کے لیے بند کی گئی آر ٹی سی بس سروس بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے. اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ چونکہ سابق میں اس روٹ پر بس سروس موجوھ تھیں پر چند طلبا ء کی جانب سے بس کی نشستوں کو بلیڈ سے کاٹنے اور شیشے توڑنے کے واقعات کے باعث بس سروس روک دی گئی تھی۔

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ ڈرائیور اور کنڈکٹر سے تعاون کریں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

سائی کمار نے مزید کہا کہ ڈیپو مینیجر سے درخواست کی گئی ہے کہ اسکولوس اور کالجیس کے لیے صبح اور شام کے موقع پر اضافی بس چلائی جائے.

جس پر ڈیپو مینجر نے تیقن دیا ہے کہ وہ 16ستمبر سے بند بس سروس بحال کریں گے.

اس موقع پر پی ڈی ایس یو کے سابق ضلع نائب صدر غوث، کویتا، شالینی، انکیتا، رادھا کرشنا، انجی، راکیش اور متعلقہ دیہات کے طلبہ موجود تھے۔

نارائن پیٹ:گورنمنٹ جونیئر کالج کی خستہ حال عمارت منہدم کرکے نئی عمارت تعمیر کی جائے: PDSU

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے