2026-11-20
جئے رام رامیش میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے
جئے رام رامیش میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے

6 اکتوبر کو پارلیمنٹ ہاوز تا نرواچن سدھن مارچ، اور 8 اکتوبر کو ملک گیر اتجاجی پروگرام کا اعلان

نئی دہلی 5 اکتوبر(سماجی خبریں): ووٹ چوری کے الزامات سے گھیرے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی پریشانیان کم ہوتے نظر نہیں آرہی.

ووٹ چوری کے الزامات اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر کانگریس پارٹی نے ملک گیر احتجاجی پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس 

آج ملک کی راج دھانی دہلی میں کانگریس پارٹی کا ایک اہم اجلاس پارٹی صدی ملکارجن کھرگے کی صدارت، پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی کی موجودگی میں تمام ریاستوں کے پردیش کانگریس کمیٹی صدور کا انعقاد عمل میں لایا گیا.

جس میں چیف الیکشن کمیشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ اور ووٹ چوری کے مسئلہ کو لیکر مختلف پروگراموں کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

بعد از اجلاس پریش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جئے رام رمیش میڈیا کواڈینیٹر کانگریس پارٹی نے احتجاجی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ

6 اکتوبر کو دہلی میں پُرامن ریالی

جئے رام رمیش نے صحافیوں کو بتایا کہ 6 اکتوبر 2026 "انڈیا” اتحادی جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس تا نرواچن سدن(الیکشن کیمیشن دفتر) تک پُر امن ریالی کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا.

8 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج

انہوں نے بتایا کہ 8 اکتوبر 2026 کو ملک کے تمام اضلاع میں کانگریس پارٹی اور "انڈیا” اتحادی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنے کا انعقاد عمل میں لاجائیگا.

10 سے 20 اکتوبر تک بیداری مہم

10 اکتوبر 2026 تا 20 اکتوبر 2026 کے درمیان ملک کے ہر گاؤں اور ضلع سطح اور شہروں میںشعور بیداری ریالیا نکالی جائیگی

ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ مہم

25 اکتوبر تا 25 نومبر2026 ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ مہم کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا.

اس کت تحت 10 لاکھ بوتھ کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے 13 کروڈ ووٹرس جن کے نام کاٹے گئے ہیں تفصیلات حاصل کرتے ہوئے گھر گھر جاکر تفصیلات حاصل کی جائیگی.

جن لوگوں کے نام گلط طریقہ سے کاٹے گئے ہیں ان کے نام دوبارہ شامل کرنے کا کام کیا جائیگا.

رام لیلا میدان کی ریالی میں شرکت

یکم نومبر 2026 "انڈیا ” بلاگ کی جانب سے رام لیلا میدان میں منعقدہ اھٹگاگی ریالی کو کانگریس پارٹی حمایت دیتے ہوئے شرکت کرئیگی.

سمویدھان دیوس پر ’’چلو دہلی‘‘ ریالی

25 اور 26 نومبر "سمویدھان دیوس” کے موقع پر 6 ریاستوں سے چلو دہلیریالی کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا.

اس موقع پرجئے رام رمیش نے کہا کہ ان تمام پروگراموں کا مقصد ووٹ چوری کے معاملے پر عوام میں شعور بیدار کرنا اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا ہے۔

کانگریس کی جانب سے ووٹر لسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں اور ووٹ حذف کیے جانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ان الزامات پر الیکشن کمیشن کا موقف بھی اہم ہوگا۔

ناشر سماجی خبریں
نارائن پیٹ: انڈیا اتحاد جماعتوں کا 6 اکتوبر کو کلکٹریٹ گھیراؤ کا اعلان

Related Post