دسیرا تہوار کے موقع پر بچوں کو چھٹیاں ہونے کی وجہ سے کئی خاندان اپنے آبائی دیہات کا رخ کرتے ہیں۔ ایسے مواقع پر چور بھی سرگرم ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا عوام کو محتاط رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کا اعلان ضلع ایس پی جناب یوگیش گوتم IPS نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ "دسرا تہوار کے پیش نظر جرائم پر قابو پانے کے لیے عوام کو خبردار کیا جارہا ہے۔ رات کے اوقات میں پولیس گشت مسلسل جاری ہے اور کرائم پولیس کے ذریعے مشکوک حرکات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔" ساتھ ہی والدین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں تالابوں، کنوؤں اور گڑھوں کے قریب جانے نہ دیں۔
ضلع پولیس کی جانب سے عوام کے لیے اہم ہدایات:
- کالونیوں، گھروں اور بازاروں میں سی سی کیمرے نصب کریں۔
- دیہات کو روانگی کے وقت پڑوسیوں کو اطلاع دیں تاکہ وہ مکان کی نگرانی کرسکیں۔
- قیمتی اشیاء اسکوٹر کے ڈِکّی یا کار میں نہ رکھیں۔
- دو پہیہ یا چار پہیہ گاڑیاں گھر کے احاطہ میں ہی پارک کریں، سڑک پر نہ چھوڑیں۔
- الماری یا بکس کی چابیاں مکان میں نہ چھوڑیں بلکہ اپنے ساتھ لے جائیں۔
- مکان کو تالہ لگانے کے بعد دروازے پر پردہ ڈال دیں تاکہ تالہ نمایاں نہ ہو۔
- دیہات جاتے وقت کسی کمرے میں بلب روشن چھوڑ دیں۔
- اگر کئی دنوں کے لیے باہر جا رہے ہوں تو دودھ والے اور اخبار والے کو مطلع کریں کہ وہ سامان نہ ڈالیں۔
- کھلے میں کھڑی گاڑیوں کو ہینڈل لاک اور وہیل لاک کے ساتھ بند کریں اور اگر ممکن ہو تو واچ مین کا انتظام کریں۔
- زیورات اور نقدی کو گھر میں رکھنے کے بجائے بینک لاکر میں محفوظ کریں یا اپنے ساتھ لے جائیں۔
- سفر کے دوران زیورات اور نقدی والے بیگ ہمیشہ اپنے قریب رکھیں۔ انہیں بس میں رکھ کر نیچے نہ اتریں ورنہ چور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
- مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
- مکان کو تالہ لگا کر دیہات روانہ ہوتے وقت پڑوسیوں یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔
- دور دراز علاقوں کو جانے والے افراد اپنا پتہ اور فون نمبر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائیں تاکہ ان کے مکان پر خصوصی نگرانی رکھی جا سکے۔
- چوریوں کی روک تھام کے لیے کالونی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں اور مشکوک افراد کی اطلاع 100 ڈائل نمبر یا نارائن پیٹ پولیس کنٹرول روم 8712670399 پر دیں۔
ضلع ایس پی جناب یوگیش گوتم IPS نے عوام اور عہدیداروں کو دَسیرا تہوار کی پیشگی مبارکباد بھی پیش کی۔

