جمعہ. اپریل 17th, 2026

نارائن پیٹ: بلدیہ میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ. ضلع کلکٹر کو یاداشت پیش

https://samajikhabren.com/wp-content/uploads/2025/09/Narayanpet-TUCI-Photo.jpeg
تلنگانہ پرگتی شیل میونسپل ورکرز یونینکی جانب سے ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت پیش

شہر کی صفائی کا کام کرنے والے مزدور اپنی حفاظت کیلئے ضروری اشیائ محروم

نارائن پیٹ 29ستمبر(سماجی خبریں):بلدیہ میں کام کرنے والے مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ پرگتی شیل میونسپل ورکرز یونین (رجسٹریشن نمبر H.96، منسلک TUCI)کا ایک نمائندہ وفد کی جانب سے ضلع کلکٹر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔

قائدین نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں تقریباً 65 ہزار میونسپل ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کارکنوں کو تین زمروں میں تنخواہیں دی جا رہی ہیں: کیٹیگری-1 کو15600روپے، کیٹیگری-2 کو19500روپے اور کیٹیگری-3 کو 22750روپے۔

ان کا کہنا تھا کہ روز مرہ ضروریات کی مہنگائی کے پیشِ نظر یہ تنخواہیں بالکل ناکافی ہیں۔

ملازمین کو بیماری یا بچوں کی فیس کی ادائیگی کے لیے قرض لینا پڑ رہا ہے اور وہ قرض کے بوجھ تلے زندگی گزار رہے ہیں۔

آندھرا پردیش میں کیٹیگری-1 ملازمین کو 18500سے24500روپے دیے جا رہے ہیں، لہٰذا تلنگانہ میں بھی اسی طرح اضافہ ضروری ہے۔

زیادہ تر میونسپلٹیز میں ESI کارڈز فراہم نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے مزدور نجی اسپتالوں میں اپنا علاج مہنگے داموں کروانے پر مجبور ہیں۔

2011 کی مردم شماری کے مطابق اسٹاف کی بھرتی کی گئی تھی لیکن 2025 کی آبادی کے حساب سے عملہ کم اور کام کا بوجھ بہت بڑھ چکا ہے۔

نئی اپ گریڈ شدہ بلدیات میں گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس سے مزدور مشکلات میں مبتلا ہیں۔

صفائی ملازمین کو صابن، تیل، دستانے، یونیفارم اور جوتے کئی برسوں سے فراہم نہیں کیے گئے، جنہیں فوری طور پر دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر ٹی یو سی آئی کے ضلع جنرل سکریٹری بوئن پلی رامو، ٹی یو سی آئی ضلع نائب صدر بی نرسمہا، ٹی یو سی آئی ضلع اسسٹنٹ سکریٹری ایدوردنتی نرسمہا، تلنگانہ پرگتھیشیلا میونسپل ورکرس یونین کے ضلعی لیڈر کولیمی رامولو اور دیگر نے پروگرام میں شرکت کی۔

Related Post