ہفتہ. اپریل 18th, 2026

ڈاکٹر ونییت( آئی پی ایس )نارائن پیٹ ضلع ایس پی کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا

Narayanpet SP Dr G Vineet Profile Photo
نارائن پیٹ ایس پی ڈاکٹر جی وینیت عہدہ کا جائزہ لیتے ہوئے

نارائن پیٹ 2اکتوبر(سماجی خبریں):نارائن پیٹ ضلع ایس پی کے طور پر ڈاکٹر ونییت( آئی پی ایس )نے جمعرات کے روز عہدہ کا جائزہ حاصل کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پہلے پولیس کے گارڈ آف آنر کو قبول کیا اور بعد ازاں باضابطہ طور پر ضلع ایس پی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔

ڈاکٹر ونییت( آئی پی ایس )اس سے قبل بھدراچلم میں ایس پی اور حیدرآباد کے مادھاپور میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

حالیہ تبا دلوں کے دوران انہیں نارائن پیٹ ضلع ایس پی کے طور پر تعینات کیا گیا۔ ڈاکٹر ونییت 2017 کے بیچ میں آئی پی ایس کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی این۔ لنگیا اور دیگر پولیس عہدیداروں نے ایس پی صاحب کو پودا پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔

مہاتما گاندھی کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ. ایس پی ڈاکتر جی وینیت

Narayanpet 2 Oct Sp Office Photo

گاندھی جینیتی کے موقع پر ایس پی ڈاکٹر جی وینیت نے مہاتما گانھی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کی زندگی کو نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ قرار دیا.

اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 اکتوبر مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں گاندھی جینتی منایا جاتا ہے.

اس دن کو اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر بین الاقوامی یومِ عدم تشدد کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچائی، عدم تشدد اور ستیہ گرہ جیسے تین عظیم ہتھیاروں کے ذریعے گاندھی جی نے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرکے ملک کو آزادی دلائی۔

ایس پی ڈاکٹر وِنییت نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ گاندھی جی کے اصولوں کو اپنائیں اور ان کی زندگی سے رہنمائی حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گاندھی جی ایک عظیم انسان دوست رہنما تھے ،جنہوں نے ملک کے تمام مذاہب اور طبقات کو ایک ساتھ جینے کا پیغام دیا۔

اسی طرح ہمیں بھی گاندھی جی کو اپنا آئیڈیل مان کر عوام کی خدمت مکرنی چاہیے. پولیس کو عوام کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چا ہے۔

اس پروگرام میں آر آئی نرسمہا، آر ایس آئی شویتا اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

Related Post