2026-11-19

مکتھل: مستحق خاندانوں کو اندراما مکانات کے منظوری مکتوبات حوالے، منی سب اسٹیشن کا افتتاح

مکتھل25 ستمبر(سماجی خبریں): مکتھل منڈل کے نرسی ریڈی پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے متعدد مستحقین کو ریاستی وزیر واکٹی سری ہری نے اندراما مکانات کے منظوری مکتوبات حوالے کیے۔ کیمپ آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیر نے مستحقین کو خود منظوری مکتوبات پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

اس موقع پر وزیر واکٹی سری ہری نے کہا کہ اہل خاندانوں کے اپنے مکان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کے لیے عوامی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

مکانات منظور ہونے پر مستحقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر واکٹی سری ہری سے اظہار تشکر کیا۔

مکتھل میں ایچ کیئر ہومیوپیتھی ہاسپٹل کا افتتاح

مکتھل ٹاؤن کے سنگم بنڈہ روڈ پر ڈاکٹر ہریشور ریڈی اور ڈاکٹر شویتا کی جانب سے قائم کردہ ایچ کیئر ہومیوپیتھی ہاسپٹل کا وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری نے افتتاح کیا اور ہاسپٹل انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں میونسپل چیئرپرسن واکٹی مانسا ہنومنتو، سابق زیڈ پی ٹی سی لکشما ریڈی، کٹا سریش گپتا اور مقامی قائدین سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

مکتھل میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے منی سب اسٹیشن کا افتتاح

مکتھل شہر میں بجلی کے مسائل کے مستقل حل کی سمت ایک اور قدم اٹھایا گیا ہے۔ شہر میں برقی کٹوتیوں کے بغیر مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے قائم کیے گئے منی سب اسٹیشن کا وزیر واکٹی سری ہری نے افتتاح کیا۔

وزیر نے کہا کہ مکتھل شہر میں بجلی کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے پیش نظر عوام کو معیاری اور بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے مقصد سے منی سب اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی سب اسٹیشن کے دستیاب ہونے سے بجلی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور وولٹیج سے متعلق مسائل میں کمی آئے گی اور عوام کو بہتر برقی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

Related Post