اٹکور منڈل کے ہر مواضعات میں ترقیاتی کاموں کا ریاستی وزیر واکیٹی سری ہری نے لیا جائزہ۔
اٹکور 13/ ستمبر(رپورٹ -عبدالرشید): مکتھل اسمبلی حلقہ کی ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے وزیر واکٹی سری ہری نے اوٹکور منڈل کے تمام مواضعات میں انجام دیے جانے والے ترقیاتی کاموں کا جامع جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام گاؤں کے سرپنچوں، مقامی قائدین اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں درپیش مسائل، عوامی ضروریات اور زیرِ التوا ترقیاتی کاموں کی تفصیلات حاصل کیں۔
مواضعات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ
وزیر نے اس موقع پر ہر گاؤں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سڑکوں، ڈرینج، پینے کے پانی، بجلی، تعلیم اور دیگر عوامی ضروریات سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا، اور عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچانے والے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
واکٹی سری ہری نے اس موقع پر عوامی نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گاؤں کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ان کے علم میں لایا جائے، تاکہ ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مکتھل اسمبلی حلقہ کی ترقی ان کا بنیادی مقصد ہے۔
عوامی نمائندوں کو انہوں نے واضح کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ہر گاؤں میں ترقیاتی کام نمایاں نظر آنے چاہئیں اور ہر خاندان تک حکومت کی فلاحی اسکیموں کے ثمرات پہنچنے چاہئیں۔
انہوں نے تیقن دیا کہ دیہی سطح پر عوام سے کیے گئے وعدوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرتے ہوئے اوٹکور منڈل کو تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رہیں گی۔
مساوی معاشرے کے قیام کیلئے سرمایا دارانہ نظام کو بدلنا چاہئے۔ کاشی ناتھ

