متاثرہ شخص نے پہلے ہی 50 ہزار روپے دیے، باقی رقم کی ادائیگی کے وقت کاروائی۔
نارائن پیٹ: ضلع سب رجسٹرار کے دفتر میں اینٹی کرپشن بیورو (ACB) کے حکام نے منگل کے روز چھاپہ مار کارروائی کی۔ ڈی ایس پی بال کرشنا کی قیادت میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔
ڈی ایس پی کے مطابق، جولائی میں ہونے والی رجسٹریشن کے معاملے میں 90 ہزار روپے رشوت طلب کیے جانے کی شکایت متاثرہ شخص نے اے سی بی سے کی تھی، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
متاثرہ شخص پہلے ہی 50 ہزار روپے ادا کرچکا تھا اور باقی رقم منگل کے روز دینے والا تھا۔ اسی دوران اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق، سب رجسٹرار لگی شیٹی وینکٹ سوامی نے مبینہ طور پر درمیانی شخص ناگاراجو (ناگیش) کے ذریعے رقم وصول کی۔
اے سی بی حکام نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

