نارائن پیٹ31 اگست(سماجی خبریں):نارائن پیٹ ضلع مستقر پر بی جے پی کے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رتنگ پانڈو ریڈی کی جانب سے قائم کردہ سیری ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل کا افتتاح مرکزی وزیر برائے کوئلہ اور مائننگ جی۔ کشن ریڈی نے انجام دیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ افتتاحی تقریب میںرکن پارلیمنٹ محبوب نگر محترمہ ڈی کے ارونا نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ضلع کلکٹر پریانکا، ضلع ایس پی وینیت، میونسپل چیئرمین شویتا ستیہ یادو، وائس چیئرمین منجولا جی۔ آر۔ ریڈی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر پون کمار ریڈی، بھارت پرساد، گووالا بالاراجو، ضلع بی جے پی صدر ستیہ یادو، سینئر قائدین ناگوراؤ ناماجی، پگڈاکولا سرینواس، کونڈایا، رگھورامیا، جی۔ آر۔ ریڈی، بلرام ریڈی، تروپتی ریڈی، لکشمی شیام سندر، بوکا بال ریڈی، کارپوریٹر کرن کمار ریڈی، امیش، محبوب علی، شری وردھن ریڈی اور دیگر قائدین و معززین موجود تھے۔

