2026-11-19

رجسٹرڈ فارماسسٹ کی نگرانی میں ہی ادویات کی فروخت یقینی بنائی جائے. ایم ڈی علیم

ورلڈ فارماسسٹ ڈے – 2026 کے موقع پر عوامی شعور بیداری ریالی کا انعقاد، خود روزگار قرض اسکیمیں کے تحت قرض فراہم کرنے کا مطالبہ

محبوب نگر 25 ستمبر(سماجی خبریں):ورلڈ فارماسیسٹ ڈے – 2026 کے موقع پر سروجنی رامولما فارمیسی کالج اور دی رجسٹرڈ فارماسیسٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ادویات کے محفوظ استعمال، فارماسیسٹ کی اہمیت، ادویات کے بارے میں عوامی شعور اور صحتِ عامہ کے تحفظ کے مقصد سے ایک عظیم الشان بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر محمد عبدالعلیم فُرقان وائس پریسیڈنٹ ائی پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارمیسی کی تعلیم مکمل کرنے والے بہت سے نوجوان روزگار کے مواقع کے منتظر ہیں۔ حکومت کے محکمۂ طب و صحت میں خالی فارماسیسٹ کی اسامیوں کو جلد از جلد پُر کیا جائے اور اہل فارماسیسٹ کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

اس موقع پر نہوں نےعوام کی صحت کے تحفظ میں فارماسسٹ کا کردار اہمیت، تلنگانہ ریاست میں فارمیسی قوانین اور ادویات کی فروخت سے متعلق ضوابط پر سختی سے عمل درآمد پر زار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ حکومت حکومتی ملازمت حاصل نہ کرنے والے فارماسسٹ کے لیے خود روزگار قرض اسکیمیں متعارف کریں تاکہ وہ میڈیکل شاپس قائم کرسکیں.

رجسٹرڈ فارماسسٹ کی نگرانی لازمی

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہر میڈیکل شاپ میں رجسٹرڈ فارماسیسٹ کی براہِ راست نگرانی میں ہی ادویات کی فروخت اور تقسیم کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔غیر اہل افراد کے ذریعے ادویات کی فروخت کی شکایات پر ڈرگس کنٹرول حکام کو معائنوں میں مزید سختی کرنی چاہیے۔ خاص طور پر نسخے کے تحت فروخت ہونے والی ادویات، اینٹی بایوٹکس اور اسٹی رائیڈز کی فروخت میں قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

جڑچرلہ کے فارماسیوٹیکل شعبہ پر خصوصی توجہ

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جڑچرلہ اور اس کے اطراف میں کئی فارما کمپنیاں موجود ہیں، لیکن مقامی طور پر اہل فارماسیسٹ اور فارمیسی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مناسب سطح پر روزگار کے مواقع دستیاب نہیں ہو رہے ہیں۔اس کے باعث مقامی فارمیسی تعلیم یافتہ نوجوانوں میں بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مقامی اہل نوجوانوں کو ترجیح دیتے ہوئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ فارماسسٹوں کے اجلاس، تربیتی پروگرام، بیداری پروگرام اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لیے "فارماسسٹ بھون” قائم کیا جائے۔ساتھ ہی کئی برسوں سے کنٹریکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے اہل فارماسسٹوں کی خدمات کا جائزہ لے کر قواعد کے مطابق مستقل تقرری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

ادویات کی فروخت میں شفافیت اور نگرانی کے لیے میڈیکل شاپس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے، جسٹرڈ فارماسیسٹ کی حقیقی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکل شاپس میں بایومیٹرک حاضری کا نظام کو نافذ کرنے،میڈیکل شاپ کے لائسنس، رجسٹرڈ فارماسسٹ کی موجودگی اور ادویات کی فروخت کے قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں حکام کی جانب سے جامع معائنے کیے جائیں۔

عوام سے اپیل

انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ میڈیکل شاپ سے ادویات خریدتے وقت یہ یقینی بنائیں کہ وہاں رجسٹرڈ فارماسسٹ (REG. PHARMACIST) موجود ہے یا نہیں۔اگر رجسٹرڈ فارماسسٹ کی نگرانی کے بغیر ادویات کی فروخت ہوتی ہوئی نظر آئے تو متعلقہ حکام کو اطلاع دیں اور ادویات خریدتے وقت احتیاط سے کام لیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی مصنوعات خریدنے سے پہلے ان کی قانونی حیثیت، معیار، ضروری اجازت ناموں اور رجسٹرڈ فارماسسٹ کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔

تلنگانہ ریاست کے وزیرِ طب و صحت جناب دامودر راجنرسِمہا سے ایم۔اے۔ علیم فُرقان نے خصوصی توجہ دینے اور فارمیسی قوانین کے مؤثر نفاذ، خالی فارماسسٹ اسامیوں کی بھرتی، کنٹریکٹ فارماسسٹوں کے مسائل کے حل، مقامی فارماسسٹوں کے لیے روزگار اور اہل فارماسسٹوں کے لیے خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس بیداری ریلی میں سروجنی رامولما فارمیسی کالج کے پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، لیب ٹیکنیشنز، سینئر فارماسیسٹ، دی رجسٹرڈ فارماسیسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے، فارماسیسٹ اور فارمیسی طلبہ نے شرکت کی۔

Related Post