بنیادی سہولیات، اور کلاس روم کی تعمیر کیلئےاوٹکور منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر کو یادشت حوالہ.
اوٹکور21 ستمبر(سماجی خبریں):اولیائے طلباء اور نوجوانانِ اوٹکور کے ایک وفد نےضلع پریشدہائی اسکول برائے طلباء میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کلاس روم کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل پریشد ہائی ڈیولپمنٹ آفیسر کو ایک تحریری یاداشت حوالہ کی .
اس موقع پر وفد نے بتایا کہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں طلباء درخت کے نیچے پڑھنے پر مجبور ہیں. کلا روم کی عدم دستیابی کے باعث اساتذہ 6 اور 7 کے طلباء کو پڑھانے کے لیے اسکول کے احاطے میں درختوں کے نیچے بیٹھنا کرتعلیم دینے پر مجبور ہیں.

اس موقع پر وفد نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول میں صرف 3 کلاس روم دستیاب ہیں جہاں 8، 9، اور 10 ویں جماعت کے طلباء کو تعلیم دی جاتی ہے. تاہم ان کلاس رومس میں بھی بنیادی سہولیات جیسے پینے کا پانی، فیانس(پنکھے) اور بیٹھنے کیلئے بنچیس کی کمی ہے.
وفد نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کے باوجود انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے بچوں کی تعلیم میں شدید رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں.جبکہ دن کے اوقات میں گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو رہے ہیں
اس موقع پر وفد نے منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر، منڈل رینیو آفیسرو منڈل ایجوکیشن آفیسر سے مطالبہ کیا کہ ہائی اسکول کے طلباء و طالبات کیلئے بہتر کلاس روم کی تعمیر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں.
منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر سے کو تحریری یاداشت پیش کرنے والوں میں عبادالرحمن، عبدالرشید نگری ،مجاہد دیسائی، محمد عارف ، عظیم بنڈہ، عبدالنبی موجود تھے۔
محبوب نگر میں مسلم نمائندگان کا ڈاکٹر ومشی چند ریڈی سے اہم اجلاس
رپورٹ: عبدالرشید نگری
ناشر : سماجی خبریں

