2026-09-20

محبوب نگر پولیس بارش میں بھی ہمہ وقت کارکردگی کیلئے تیار۔ ضلع ایس پی ڈی جانکی۔

پولیس عمل میں عین کورٹ کی تقسیم، عوام کی حفاظت کے لیے فرائض انجام دینے والے ہر پولیس اہلکار کی صحت اور سلامتی کو بھی یکساں اہمیت۔

محبوب نگر19 ستمبر(رپورٹ: فرید صدیقی): تلنگانہ کے ڈی جی پی سی وی آنند، آئی پی ایس کی ہدایات کے مطابق بارش کے موسم میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کی سہولت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے محبوب نگر ضلع پولیس کے عملے میں رین کوٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

ہفتہ کے روز محبوب نگر ضلع پولیس ہیڈکوارٹر میں ضلع ایس پی محترمہ ڈی. جانکی، آئی پی ایس نے پولیس اہلکاروں میں رین کوٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پر ایس پی ڈی. جانکی نے کہا کہ پولیس اہلکار بارش اور ناموافق موسمی حالات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں مسلسل انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ڈیوٹی کے دوران اہلکاروں کو پیش آنے والی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ضروری حفاظتی آلات اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ وہ مزید مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

ایس پی نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے فرائض انجام دینے والے ہر پولیس اہلکار کی صحت اور سلامتی کو بھی یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ بارش کے موسم میں سڑکوں، ٹریفک، بندوبست اور دیگر اہم ذمہ داریوں پر مامور اہلکاروں کو رین کوٹ استعمال کرتے ہوئے محفوظ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پولیس محکمہ اپنے اہلکاروں کے لیے بہتر کام کا ماحول فراہم کرنے اور انہیں ضروری سہولیات دستیاب کرانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔

نارائن پیٹ: ڈی جے کے استعمال پر مکمل پابندی. ضلع ایس پی ڈاکٹر وینیت

رپورٹ:- فرید صدیقی
ناشر:- سماجی خبریں

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے