ریاستی صدر الم نارائنا کی شرکت؛ صحافیوں کے مسائل اور حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
محبوب نگر 13 ستمبر(رپورٹ-فرید صدیقی): تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ H-143) ضلع محبوب نگر کے زیر اہتمام تنظیم کا تیسرا ضلع سطحی اجلاس اتوار کو نیو ٹاؤن کے کراؤن گارڈن فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیم کے ریاستی صدالم نارائنا، ضلع صدرنریندر چاری، نائب صدر نریندر گوڑ کے علاوہ ضلع بھر سے پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں اور یونین کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریاستی صدر الم نارائنا کا اجلاس سے خطاب
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر الم نارائنا نے ورکنگ جرنلسٹس کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ TUWJH-143 صحافیوں کی فلاح و بہبود، عزتِ نفس اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میدانِ عمل میں فرائض انجام دینے والے صحافیوں کو درپیش مسائل کا حل یونین کی اولین ترجیح ہے اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔
ضلع صدر نریندر چاری اور نائب صدر نریندر گوڑ نے صحافیوں کو درپیش مختلف عملی مشکلات کو اجلاس کے سامنے پیش کیا۔ انہوں نے ایکریڈیٹیشن کارڈز کے اجراء میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، تمام اہل صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز کی فراہمی اور ورکنگ جرنلسٹس کے لیے ہاؤس سائٹس کی منظوری کا مطالبہ کیا۔
قائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں اور فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر مختلف صحافیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور صحافیوں کے حقوق کے لیے متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر محبوب نگر ضلع یونین کے قائدین نے ریاستی قیادت، مہمانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور صحافتی اتحاد و یکجہتی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
محبوب نگر میں مسلم نمائندگان کا ڈاکٹر ومشی چند ریڈی سے اہم اجلاس

