2026-11-19

نارائن پیٹ: تلنگانہ کسان وگیان مرکز کے لیے سنگِ بنیاد

نارائن پیٹ میں تلنگانہ کسان وگیان کیدرم کے دفتر کا سنگ بنیاد کے معقع پر لی گئی تصویر

نارائن پیٹ، 9 ستمبر: نارائن پیٹ منڈل کے لنگم پلی گاؤں کے مضافات میں تلنگانہ کسان وگیان مرکز (TRVK) کے قیام کے لیے بدھ کے روز ضلع کلکٹر پرینکا، پروفیسر الداس جانیا اور گاؤں کی سرپنچ بھاگیہ نے مشترکہ طور پر بھومی پوجا انجام دی۔

حکام نے بتایا کہ کسان وگیان مرکز کے ذریعے کسانوں کو جدید زرعی طریقوں، نئی تکنیکی معلومات، باغبانی فصلوں کی کاشت اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے طریقۂ کار سے واقف کرایا جائے گا۔ اس مرکز سے کسانوں کو جدید زراعت کے فروغ میں نمایاں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین سداشیو ریڈی، ضلع ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے رکن کمبم شیوا کمار ریڈی، یونیورسٹی ڈائریکٹر آف ایکسٹنشن ڈاکٹر ایم۔ یادگیری، ضلع ہارٹیکلچر آفیسر سائی بابا، مارکیٹ کمیٹی کے نائب چیئرمین کوننگیری ہنومنتو، مارکیٹ کمیٹی ارکان اور مقامی کسانوں سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Related Post