نابالغ لڑکی کو جنسی استحسال کرنے والے بنڈی بھگیرت سائی کے خلاف ایس ائی ٹی جانچ کرنے کا مطالبہ.
نارائن پیٹ11مئی(سماجی خبریں): مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمارکے بیٹے کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف ایس ائی ٹی کے ذریعہ جانچ کرنے کا مطالبہ سابقہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ جناب ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ میں بی آر ایس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اس موقع پر انہوں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر معمولی پوسٹوں پر فوری گرفتاریاں کرنے والی پولیس مشینری اس معاملہ میں خاموش کیوں ہے؟ POCSO قانون کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باوجود ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا، جو سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیربندی سنجے کمار اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیںیا پھر نریندر مودی کو چھاہئے کہ وہ انہیں اپنی کابینہ سے برخواست کریں۔
ایس راجیندر ریڈی نے کہا کہ بنڈی سنجے کے بیٹے بَنڈی سائی بھگیرت نے ایک کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی، حالانکہ اسے معلوم تھا کہ متاثرہ لڑکی نابالغ ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے متاثرہ خاندان پر ہی مقدمات درج کئے ہیں۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ آیا اصل ملزم ملک میں موجود بھی ہے یا اسے بیرونِ ملک فرار کرا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 تاریخ کو شکایت درج ہونے کے باوجود کئی دنوں تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی.
وزیر اعظم نریند مودی کے حیدرآباد دورہ کے بعد تین دن تاخیر سے POCSO مقدمہ درج کیا گیا۔ جبکہ متاثرہ خاندان کو ابھی تک FIR کی نقل بھی فراہم نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ بی جے پی کے بعض قائدین متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ایس راجیندر ریڈی نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو دھمکانے اور شواہد کو متاثر کرنے کی کوشش کے الزام میں بندی سنجے اور ثالثی کرنے والے سنگپا کو بھی مقدمہ میں ملزم بنایا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ POCSO کیس کے ملزم بَنڈی سائی بھگیرت کو فوری گرفتار کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کو انصاف فراہم کیا جائے۔

