انئی دہلی 2 ستمبر (ایجنسی) ترپردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے قبل مجلس اتحاد المسلمین(AIMIM) کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔ پارٹی کے سابق قومی ترجمان سید عاصم وقار نے آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی شمولیت نئی دہلی کانگریس پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہوئی جہاں اترپردیش پارٹی صدر آجئے رائے، پارٹی انچارج راجندر پال گوتم، کانگریس پارٹی رکن پارلیمان و اقلیتی مورچہ سربراہ عمران پراتاپ گڑھی موجود تھے
بی جے پی کے خلاف متحدہ اپوزیشن پر زور
کانگریس میں شمولیت کے بعد عاصم وقار نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اصل سیاسی لڑائی بی جے پی کے خلاف ہے۔ ان کے مطابق اگر اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف ہی لڑتی رہیں اور بی جے پی کے خلاف مؤثر سیاسی مقابلہ نہ کریں تو اس کا فائدہ بالآخر بی جے پی کو پہنچتا ہے

