بی آر ایس لیڈروں نے تلنگانہ کو بے دردی سے لوٹا، اب عوام کے سامنے آنے کا اخلاقی حق کھو چکے ہیں مائنارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیئرمین عبید اللہ کوتوال
محبوب نگر 3ستمبر(رپورٹ -فرید صدیقی):بی آر ایس لیڈروں نے تلنگانہ کو بے دردی سے لوٹا، اب عوام کے سامنے آنے کا اخلاقی حق کھو چکے ہیں ان خیالات کا اظہارجناب عبید اللہ کوتوال چیئرمین مائنارٹی فائنانس کارپوریشن نےمحبوب نگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا.
تلنگانہ میں کانگریس حکومت عوام کی امنگوں اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہو کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں عوامی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو تسلسل کے ساتھ پورا کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف 10 سال اقتدار میں رہنے والی بی آر ایس کے لیڈروں اور وزراء نے ریاست کے وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور سرکاری خزانے کو شدید نقصان پہنچایا۔
ریاستی خزانی کو خالی کرنے کا لگایا الزام
انہوں نے بی آر یاس پر ریاستی خزانے کو لوٹنےکا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں کسی سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اتنی دولت اکٹھی نہیں کی ہوگی جتنی بی آر ایس کے ارکانِ اسمبلی اور وزراء نے دہائی بھر کی لوٹ مار سے حاصل کی۔
محبوب نگر میں بی آر ایس قائدین اور سابق وزیر کی جانب سے نکالی گئی ریلی اور نعرے بازی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عبید اللہ کوتوال نے کہا کہ ریاست کو تباہ و برباد کرنے والے کس منہ سے دوبارہ عوام کے درمیان آرہے ہیں۔
عوام نے ان کی بدعنوانیوں اور لوٹ کھسوٹ سے تنگ آکر ہی انہیں اقتدار سے بے دخل کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سابقہ حکومت نے اگریکلچر، سیڈ ڈیولپمنٹ اور ایگرو انڈسٹریز جیسے اہم اداروں کو دیوالیہ کر دیا تھا،
جبکہ ریونت ریڈی حکومت نے انہیں دوبارہ فعال اور مستحکم بنایا ہے۔ عبید اللہ کوتوال نے بی آر ایس قائدین کو مشورہ دیا کہ وہ منفی پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانات کے بجائے اپنے ماضی کے کرتوتوں کا اعتراف کریں، کیونکہ عوام آئندہ 15 سال تک ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں

