ہفتہ. اپریل 18th, 2026

تلنگانہ حکومت کی نئی دو اسکیموں سےاستعفادہ حاصل کریں: ضلع اقلیتی فلاحی عہدیدار ایم اے رشید

نارائن پیٹ 20 ستمبر(سماجی خبریں)تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے 20 ستمبرسے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے دو نئی اسکیموں کا آغاز عمل میں لایا جا رہا ہے.
آفیسر ضلع اقلیتی بہبود نارائن پیٹ جناب ایم اے رشید نے لوگوں سے ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔
اندرما اقلیتی مہیلا یوجنا اسکیم کے تحت تلنگانہ حکومت بیواؤں، طلاق یافتہ، یتیموں اور غیر شادی شدہ خواتین کو چھوٹے کاروباروں کے لیےفی کس 50,000 روپے کی امداد فراہم کرتی ہے۔
ریونت ا ننا کا سہارا مسکین کے لیے کے تحت فقیر اور ڈوڈیکولہ کمیونٹیز کو ہر ایک کو 1.00 لاکھ روپے کی گرانٹ مختص کی ہے۔ لہٰذا اہل اقلیتی خواتین، فقیر اور ڈڈیکولہ آن لائن درخواست دے سکتی ہیں۔

✦ رجسٹریشن کی تفصیلات
✦ آغاز: 19-09-2025
✦آخری تاریخ: 06-10-2025 آف لائن درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
درخواستیں ویب سائٹ tgobmms.cgg.gov.in کے ذریعے آن لائن جمع کرانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
خواہشمند افراد 6 اکتوبر 2025 سے قبل آن لائن درخواست داخل کر سکتے ہیں.
اقلیتی خواتین، فقیروں، اور دوڈیکلوں سے گزارش ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر، محکمہ اقلیتی بہبود، (کلیکٹریٹ کمپلیکس) سے رابطہ کریں۔

Related Post