اوٹکور29نومبر(سماجی خبریں-عبدالرشیدنگری)جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے حقوق ہمسایہ مہم کے ضمن غریب و مستحق45 افراد میں بلانکٹس تقسیم کیے گئے .
جن میں30 مسلم اور 15 برادران وطن شامل تھےجس کی نگرانی منصور علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ نے کی.
اس موقع پر امیر مقامی نےمہم کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں تین طرح کے پڑوسیوں کا ذکر کرتا ہے.
پہلا رشتہ دار پڑوسی دوسرا ہمسایہ پڑوسی تیسرا عارذضی پڑوسی ان تمام کے علاوہ اسلام بلا مذہب و ملت چاہیے و مسلمان ہو یا غیر مسلم سب کے حقوق ادا کرنے ان کے خوشی و غم میں شامل ہونے کی تعلیم دیتا ہے.
اس موقع پر محمد اقبال محمد امتیاز نگری محمد محبوب سعادت اللہ خان وقار احمد جکلیر اور مولاعلی و دیگر موجود تھے.
اوٹکور میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے بلانکٹس کی تقسیم

