جمعہ. اپریل 17th, 2026

بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا: ڈی ایس پی این .لنگیا

مکتھل پولیس کی بروقت کاروائی سے ملزم گرفتار، 

مکتھل 8اکتوبر (سماجی خبریں): پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو چاقو سے حملہ کر کے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

اس واقعے کے سلسلے میں ملزم کو آج ریمانڈ پر منتقل کیا گیا۔ اس بات کی اطلاع ڈی ایس پی نلّاپو لنگیّا نے پریس کانفرنس میں ملزم کی تفصیلات بتاتے ہوئے دی۔

مکتھل منڈل کے ستیہ وار گاؤں میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں شوہر نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق، 3 اکتوبر 2025 کو متوفیہ کی والدہ سبّو تیپامانے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی وینودا (عمر 28 سال) کو اس کے شوہر کرشنّا ریڈی نے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق

اس شکایت پر مکتھل ایس آئی بھاگیہ لکشمی ریڈی نے مقدمہ درج کیا۔ ضلع ایس پی ڈاکٹر وِنیِت آئی پی ایس کے احکامات پر ڈی ایس پی نلّاپو لنگیّا کی نگرانی میں مکتھل سی آئی رام لال نے تحقیقات شروع کیں۔

تحقیقات کے مطابق، ملزم کرشنّا ریڈی (عمر 32 سال) پیشے سے نجی ملازم ہے اور حیدرآباد کے سائنک پوری علاقے کا رہائشی ہے۔ اس نے تقریباً دس سال قبل وینودا سے شادی کی تھی، جنہیں ایک آٹھ سالہ بیٹا لَکشت ریڈی ہے۔

شادی کے ابتدائی چند ماہ تک تعلقات ٹھیک تھے، لیکن بعد میں کرشنّا ریڈی شراب کا عادی ہو گیا اور بیوی پر جسمانی و ذہنی ظلم کرنے لگا۔ بارہا سمجھانے کے باوجود وہ اپنی عادت سے باز نہ آیا۔

بیوی پر شک کرتے ہوئے اکثر اسے اذیت دیتا اور مارپیٹ کرتا۔ معاملہ بڑھنے پر لڑکی کے والدین اسے اور اس کے بیٹے کو اپنے گاؤں ستیہ وار لے آئے۔ وہاں وہ مزدوری کر کے گزر بسر کر رہی تھی۔ لیکن کرشنّا ریڈی کبھی کبھار گاؤں آتا اور معمولی باتوں پر جھگڑا کرتا۔

3 اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر اہلِ خانہ کے ساتھ کھیتوں میں کھانے کے بعد سب گھر واپس جا رہے تھے، تب اس نے بہانہ بنایا کہ اس کی اسکوٹی میں ہوا کم ہے۔ اس نے بیٹے کو نانی کے ساتھ بھیج کر بیوی کو روک لیا۔

راستے میں اس سے فون پر بات چیت کے بارے میں جھگڑا ہوا، جس کے دوران اس نے اپنے ساتھ لائی ہوئی چھری سے وینوداد پر حملہ کر دیا۔

ملزم نے بیوی کے پیٹ پر تین بار وار کیا اور جب وہ بچنے کی کوشش کر رہی تھی تو اس کے ہاتھوں پر بھی چھری کے زخم لگائے۔ بعد میں اس کا گلا کاٹ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

DSP N.Lingaiya During Press Confrence at Makthal DSP N.Lingaiya During Press Confrence at Makthal

پولیس کوتفتیش کے دوران اطلاع ملی کہ ملزم کرنول کی طرف جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر بھوتپور ایکس روڈ، محبوب نگر کے قریب اسے اسکوٹی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفتیش میں اس نے جرم کا اعتراف کیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے قتل میں استعمال شدہ چھری اور اسکوٹی برآمد کی اور اسے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

ڈی ایس پی این۔ لنگیّا نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پہلے بھی رائے درگم، پیٹ بشیرآباد اور کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔ وہ جرائم پیشہ عادتوں اور بیوی پر شبہ کی بنا پر اس سنگین واردات کا مرتکب ہوا۔

ڈی ایس پی این لنگیا نے تفتیسی ٹیم کو انعام سے نوازنے کا کیا اعلان

اس کیس کی کامیاب تحقیقات میں حصہ لینے والے مکتھل سی آئی رام لال، ایس آئی بھاگیہ لکشمی ریڈی، مگنورو ایس آئی اشوک بابو، کرائم اسٹاف اشوک، نریش، سری کانتھ، ششی دھر گوڑ، ایچ جی سری ہری گوڑ کو ڈی ایس پی نے سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی انہیں ایس پی ڈاکٹر وِنیِت کے ہاتھوں انعام دیا جائے گا۔

Related Post