2026-11-19

دی انڈین ایکسپرس کی رپورٹ پراپوزیشن قائدین کا چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کا مطالبہ

نئی دہلی 23 ستمبر(سماجی خبریں): دی انڈین ایکسپرس کی رپورٹ کے بعد ملک کے اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین نے گیانیش کمار چیف الیکشن کمیشنر کو ان کے عہدے سے ہٹانے اور ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

سیاسی جماعتیں جن میں کانگریس، سماج وادی پارٹی، ترنمول کانگریس، شیو سینا اُدھو بالاصاحب ٹھاکرے، عام آدمی پارٹی، جنتادل یونائیٹڈ، نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے اور سپریم کورٹ آف انڈیا سےایس ائی آر کی تمام کاروائیوں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے.

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس کے ملکارجن کھرگے نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ فارم 6 کے مبینہ غلط استعمال، سافٹ ویئر کے استعمال، ووٹر فہرستوں میں مبینہ تبدیلی اور فیصلوں میں شفافیت کی کمی سے متعلق امور سوال اٹھایا. انہوں نےسوال کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے ان اعتراضات پر کیا کارروائی کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس آئی آر کے پہلے تین مراحل کے دوران 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مسودہ انتخابی فہرستوں سے 13 کروڑ 80 لاکھ نام حذف کیے گئے ہیں۔ جبکہ پہلے ہی راہل گاندھی کی جانب سے انتخابی فہرستوں اور ’ووٹ چوری‘ سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کے تناظر میں ان معاملات کی وضاحت ضروری ہے۔

انہوں نے راجیہ سبھا چیرمین سے مطالبہ کیا کہ 24 اپریل 2026 کو اپوزیشن کے 73 راجیہ سبھا ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق نوٹس آف موشن پیش کیا تھا۔ راجیہ سبھا چیئرمین کو چھاہئے کہ وہ زیرِ التوا نوٹس پر جلد فیصلہ کریں۔

ترنمول کانگریس صدر ممتا بینرجی کا سی ای سی گیانیش کمار کو گرفتار کررنے کا مطالبہ

ترنمول کانگریس صدر ممتا بینرجی نے میڈیا کو جاری اپنے ویڈیو بیان میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا. ساتھ ہی انہوں نے سی ای سی پر بی جے پی کیلئے کام کرنے اور سی ای سی سے ملنے گئےترنمول کانگریس کے وفد کے ساتھ بدسلوکی کا بھی الزام لگایا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کیلئے اظہارِ رائے کی آزادی، ووٹ کی آزادی، جینے کی آزادی اور بولنے کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی ای سی کی جانب سے ایس ائی آر کا قدم جمہوریت کیلئے نقصاندہ ہے. سی ای سی گیانیش کمار کو کرسی پر بیٹھے رہنے کا کوئی حق نہیں ہے

اروند کیجریوال کا گیانیش کمار کی صدارت میں منعقدہ انتخابات کو دوبارہ کرانے کا مطالبہ

عام آدمی صدر اروند کیجریول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کی کہ حالیہ سالوں میں ہونے والے دہلی، ہریانہ، مدھیہ پردیش، بہار اور ویسٹ بنگال کے اسمبلی انتخابات کو رد کرنے اور دوبارہ کروانے کا مطالبہ کیا .

اس موقع پر انہوں نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے گیانیش کمار پر الزام لگایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اکیلے فیصلے لے رہے ہیں.اور بناء الیکشن کمیشن پینل کے منظوری کے بغیر احکمات جاری کئے جا رہے ہیں. جو دستور کی خلاف ہیں.

اپنے خطاب میں انہوں نے ایس ائی آر کے پراسیس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایس ائی آر کے پراسیس کو واپس لیا جائے جس کے تحت 13 کروڑ سے زیادہ نام 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مسودہ فہرستوں سے حذف کیے گئے

ایس ائی آر پر جاری تنازعہ کے بیچ چیف الیکشن کمیشنر گیانیش کمارپر انڈین ایکسپر کی رپورٹ سے اٹھے بڑے سوالات

Related Post