2026-09-20

محبوب نگر: مدرسہ مصطفیٰ للبنات میں جلسہ میلاد النبیﷺ و فیضانِ غوث اعظم

Oplus_16908288

محبوب نگر19ستمبر(سماجی خبریں):حافظ و قاری سید محمد صابر القادری (بانی و ناظم مدرسہ انوار مصطفی للبنات ملحقہ جامعہ نظامیہ، نزد مسجد منیر، گورنمنٹ ہاسپٹل روڈ، محبوب نگر) کی اطلاع کے بموجب سیدہ صفیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مدرسہ انوار مصطفی للبنات میں بتاریخ 19 ستمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب تا عشاء جلسہ میلاد النبی ﷺ و فیضانِ حضور غوثِ اعظم پیرانِ پیرؒ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

​اس مبارک جلسے کی سرپرستی والدِ محترم سید قیصر صاحب نے فرمائی، جبکہ صدارت کے فرائض جناب رفیق احمد قادری صاحب (صدر مدرسہ) نے انجام دیے۔ جلسے میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی حضرت العلامہ مولانا مفتی حافظ و قاری محمد عبدالمطلب خضر نقشبندی اشرفی صاحب قبلہ (کامل جامعہ نظامیہ) نےطالبات خطاب فرمایا۔ اس پُرمسرت موقع پر مدرسہ کے طلباء کا شاندار تعلیمی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

​تقریب میں بطورِ مہمانانِ خصوصی جناب اقبال صاحب (سیاسی قائد)، جناب قدیر صاحب (این آر آئی)، جناب حافظ سید مصطفی صاحب، جناب حافظ حامد صاحب، جناب عبدالغفار صاحب، جناب اشرف صاحب، جناب احمد صاحب (این آر آئی)، جناب اطہر صاحب، جناب اسحاق صاحب اور جناب سید طیب صاحب کے علاوہ دیگر معزز شخصیات اور خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کے اختتام پر ناظمِ مدرسہ اور صدر معلمہ نے تمام شرکاء و مہمانوں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے پرخلوص اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس دینی ادارے میں داخلہ دلوا کر علمِ دین کے زیور سے آراستہ کریں۔

محبوب نگر پولیس بارش میں بھی ہمہ وقت کارکردگی کیلئے تیار۔ ضلع ایس پی ڈی جانکی۔

رپورٹ: محمد فرید صدیقی
ناشر :سماجی خبریں

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے