2026-09-14

این ڈی اےوالی 21 ریاستوں میں2029 سے قبل یونیفارم سیول کوڈ (یو سی سی) ہوگا نفاذ: امت شاہ

ممبئی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ خطاب کرتے ہوئے

نئی دہلی ۔ 13 ستمبر (پی ٹی آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو کہا کہ بی جے پی ، این ڈی اے کی قیادت والی 21 ریاستی حکومتوں میں یکساں سول کوڈ ( یوسی سی ) نافذ کریں گی۔ ممبئی میں منعقدہ سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے مرکز میں گزشتہ 12 برسوں کے دوران کامیابی کے ساتھ حکومت کی ہے.اس موقع پر ان کے ہمراہ مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے موجود تھے

17 ستمبر سے 17 اکٹوبر تک ملک بھر میں سیوا سنکلپ ابھیان

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 ستمبر سے 17 اکٹوبر تک ملک بھر میں سیوا سنکلپ ابھیان کا انعقاد عمل میں لایا ھائیگا. اس دوران ملک بھر میں بی جے پی سابقہ 12 سالوں کی کامیابی اور نریند مودی کے سابقہ 25 سالہ قیادت کے دوران ان کی کامیابیوں کو پیش کیا جائیگا.

اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کے 25 سالہ سفر کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ تین طلاق کو ختم کر کے مسلم خواتین کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں۔ کئی ریاستوں میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جا چکا ہے اور انہیں یقین ہے کہ بی جے پی ۔ این ڈی اے کی حکومت والی 21 ریاستوں میں 2029 سے پہلے یوسی سی نافذ کر دیا جائے گا۔ لوک سبھا کے اگلے انتخابات 2029 میں مقرر ہیں۔

امیت شاہ نے کہا کہ حکومت نے بھارتیہ نیائے سنہیتا (BNS)کے ذریعے ملک کے فوجداری نظام انصاف کو مضبوط کیا ہے اور دعوی کیا کہ کئی ریاستوں میں ایک ہی سال کے دوران سزا کی شرح میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام قائم کیا جا رہا ہے جس کے تحت تین سال کے اندر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی

قومی سلامتی کے معاملے پر امیت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 اور 35 اے کی منسوخی بغیر ایک قطرہ خون بہائے اور ایک بھی گولی چلائے انجام دی گئی اور اب کشمیر مکمل طور پر ہندوستان میں ضم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ دہائیوں سے جاری نکسال ازم کا خاتمہ کر دیا ہے اور شمال مشرقی خطے میں 14 سے زائد امن معاہدے طئے کیے گئےجبکہ 9 ہزار سے زائد افراد نے ہتھیار ڈالدیے ہیں اور آج شمال مشرق کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیکس، فضائی حملوں اور آپریشن سندور نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی قائم کر دی ہے۔ مینی پور میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آرسی) کے نفاذ کے لیے 1951 کی 1804 بنیاد کو استعمال کیے جانے سے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا کہ مرکز اپنے اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ منی پور کی سیاسی جماعتوں سے بھی ان امور پر تبادلہ خیال کر رہی ہے۔ جو بھی فیصلہ ہوگا، اس سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

غیر قانونی بنگلہ دیشی در اندازوں کی شناخت

ممبئی جیسے شہروں میں غیر قانونی بنگلہ دیشی در اندازوں کی شناخت سے متعلق سوال پر امیت شاہ نے کہا کہ حکومت انہیں شناخت کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقہ کار کو ظاہر نہیں کرے گی ۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ وزیر داخلہ سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ وہ طریقہ کار عوام کے سامنے رکھیں اور بتائیں کہ یہ کیسے کیا جاے گا، پھر ہم انہیں کیسے پکڑیں گے؟ انہیں بھی اس کا علم ہو جائے گا۔

امیت شاہ نے غیر قانونی دراندازوں کی شناخت کر کے انہیں ملک سے نکالنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت ہر ایک غیر قانونی در انداز کی ایک ایک کر کے شناخت کرے گی اور اسے ملک سے باہر بھیجا جائے گا۔ منشیات مخالف مہم کے بارے میں امیت شاہ نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں نشہ مکت بھارت ابھیان، شروع کیا ہے اور اس مہم کے تحت ہر ریاست کا دورہ کریں گے۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے