2026-10-24

محبوب نگر میں مدرسہ اصحابِ صفہ کے زیر اہتمام تکمیلِ حفظِ قرآن تقریب

Oplus_16908288


محبوب نگر، 6 ستمبر(پریس نوٹ) – مدرسہ اصحابِ صفہ، بھوت پور بس اسٹاپ، ون ٹاؤن، محبوب نگر کے زیر اہتمام بضمن تکمیلِ حفظِ قرآن مجید ایک عظیم الشان دعائیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

یہ بابرکت تقریب ایم ایس فنکشن ہال، لکڑی منڈی، ون ٹاؤن محبوب نگر میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام، حفاظ کرام، طلبہ اور اہلیانِ محلہ نے شرکت فرمائی۔

اس بابرکت موقع پر مدرسہ کے طلباء کی تکمیلِ حفظِ قرآن پر حفاظ کرام کی گلپوشی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں مولانا نور الدین صاحب (امام و خطیب مسجد سعد بن معاذ)، مولانا ظہیر اللہ خان صاحب (امام مسجدِ طیبہ)، مولانا عبدالعزیز صاحب (امام مسجدِ آمنہ)، مولانا اظہر الدین مکرم صاحب (مدرسہ جامعۃ المفلحات)، مفتی کلیم الدین صاحب (امام مسجد اکبری)،مولانا مجیب الرحمٰن صاحب(امام وخطیب مسجد نورِاعظم شاہ صاحب گٹہ)اور حافظ زبیر صاحب (امام مسجد ریاض الجنہ) نے شرکت فرمائی اور اپنے خطاب میں تکمیلِ حفظِ قرآن کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔

آخر میں ملک و ملت کی ترقی، امن و امان اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس تقریب کے الداعیان نوجوانانِ محلہ مولوی مختار احمد، مجاہد بھائی (ریئل اسٹیٹ)، قادر بھائی اسٹانڈرڈ الیکٹریکلز، حبیب بھائی (آٹو گیراج)، قاضی بشیر احمد صاحب حافظ محمد غوث (امام مسجد نواب پیٹ) اور جملہ اساتذہ و طلبہ مدرسہ اصحابِ صفہ تھے۔

تمام مہمانوں کی ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا تھا

Related Post