2026-10-24

نارائن پیٹ:حکومت بی آر ایس دور میں لگائے گئے کھمبوں کے بلب تک تبدیل کرنے سے قاصر ہیں.ایس راجندر ریڈی

نارائن پیٹ میں بی آر ایس کا 420 فٹ طویل فلیکس کے ساتھ احتجاج، انتخابی وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ

نارائن پیٹ 2/ستمبر (سماجی خبریں):کانگریس پارٹی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے اقتدار میں آنے کے 100 دن کے اندر 6انتخابی گیارنٹوں کو تکمیل کیا جائیگا.آج حکومت کی 1000 دن کی تکمیل کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے. بی آر ایس کے ریاستی کارگزار صدر کے۔ ٹی۔ آر کی اپیل پر نارائن پیٹ ضلع مستقر پر زبردست احتجاجی ریالی کا انعقاد عمل میں لایا گیا. اس موقع پر کانگریس کے انتخابی وعدوں کی یاد دہانی کیلئے 420 وعدوں پر مشتمل 420 فٹ طویل فلیکس کے ذریعہ حکومت کی ناکامی کو پیش کیا گیا.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی ضلع صدر و سابق رکن اسمبلی ایس راجندر ریڈی نے نارائن پیٹ سرکاری ہسپتال کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ایس۔ راجندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ہسپتال میں پینے کے پانی، بجلی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی پر مناسب توجہ نہیں دی جارہی ہے.

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں حالیہ عرصہ کے دوران پیش آنے والی مبینہ مسلسل اموات کے واقعات کی جامع تحقیقات کرانے اور اگر کسی کی غفلت ثابت ہو تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت میں نارائن پیٹ میں ان کے دورِ کار میں نصب کئے گئے بعض برقی کھمبوں کے خراب بلب بھی تبدیل نہیں کرپارہی ہے،

ایس۔ راجندر ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس عوامی مسائل پر حکومت سے سوال کرتی رہے گی۔ ان کے مطابق پارٹی آنے والے دنوں میں انتخابی وعدوں اور عوامی مسائل کو مزید شدت کے ساتھ عوام کے درمیان لے جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی آر ایس کے مطابق جب تک حکومت انتخابی وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرتی، عوام کی جانب سے اس کے خلاف جدوجہد اور حکومت پر دباؤ جاری رکھا جائے گا

عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل تک حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

بعد ازاں ریونت ریڈی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابی وعدوں کی تکمیل کریں . کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے ایک ہزار دن مکمل ہونے کے باوجود انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے چھ گارنٹیوں اور 420 وعدوں میں سے متعدد وعدے پوری طرح نافذ نہیں کئے گئے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ حکومت وعدوں کی تکمیل کے بجائے وقت گزارنے کی کوشش کررہی ہے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے کئےگئے انتخابی وعدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو دو لاکھ کا قرض معافی کا وعدہ کیا گیا، رعیتو بھروسہ کے تحت فی ایکڑ 15 ہزار روپے امداد کا وعدہ کیا گیا، شادی مبارک اسکیم کے تحت ایک تولہ سونا دیتے کی بات کی گئی، طلبہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے تعلیمی بھروسہ کارڈ اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے دو لاکھ ملازمتوں کے وعدہ کیاگیا. اس کے بر خلاف کانگریس پارٹی بچوں کی فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم پر عمل آواری سے خاصر ہے.

انہوں نے اس موقع پر تیقن دیا کہ آنے والے 800 دن کانگریس قائدین کیلئے عوام کے سوالات کا جواب دینے کے اعتبار سے مشکل ثابت ہوں گے۔کوئی ایسا دن نہیں ہوگا جب ان سے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے دباؤ نہ ڈالا گیا ہو. انتخابی وعدوں کی تکمیل تک کانگریس قائدین کو سونے نہیں دیا جائیگا.

اس احتجاجی ریالی میں بی آر ایس نارائن پیٹ کے صدر ودیا ساگر، اے سرینواس ریڈی، سدرشن ریڈی سنئیر قائد، محمود انصاری، ذاکر ہزاری، تاج الدین ٹنگلی، فیروز حسین، دستگیر چاند،پرتاب ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین و سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔

Related Post