ہفتہ. اگست 22nd, 2026

13 عہدوں کے لیے 36 امیدوار میدان میں25 اگست کو رائے دہی، اسی روز ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان

نارائن پیٹ22 اگست (سماجی خبریں)پولیس افسران کی انجمن کے انتخابات کا عمل اپنے اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 18 اگست کو انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد جمعہ کو نامزدگیوں کے ادخال کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔  13 مختلف عہدوں کے لیے مجموعی طور پر 36 امیدواروں نے نامزدگیاں داخل کی ہیں۔ پولیس ہیڈکوارٹر میں ایڈیشنل ایس پی ایم ڈی ریاض الحق، مختلف سرکلز کے سی آئیز اور مختلف ونگز کی جانب سے ڈی ایس پی مہیش نے امیدواروں سے نامزدگیاں وصول کیں۔ انتخابات کے لیے DCRB  ڈی ایس پی مہیش کو نوڈل الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

نارائن پیٹ ایس ائی جناب وینکٹیسورولو اپنی نامزدگی فارم جمع کرواتے ہوئے
ایڈیشل ایس جناب ریاض الحق صاحب امیدواروں سے فارم حاصل کرتے ہوئے

نامزدگیوں کی جانچ اور دستبرداری آج
انتخابی شیڈول کے مطابق نامزدگیوں کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی جانب سے نامزدگیاں واپس لینے کا عمل ہفتہ کو مکمل کیا جائے گا۔  انتخابی قواعد کے تحت امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ رواں سال یکم جنوری تک کم از کم پانچ سال کی سروس مکمل کرچکا ہو اورریٹائرمنٹ تک کم از کم مزید پانچ سال کی سروس باقی ہو۔ اس کے علاوہ امیدوار کو گزشتہ تین برس کے دوران کسی بڑی تادیبی کارروائی (Major Punishment) کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ اسی طرح کوئی بھی امیدوار انجمن کے عہدے پر دو مرتبہ سے زیادہ فائز نہیں رہا ہونا چاہیے۔انتخابی حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والی نامزدگیوں کو جانچ پڑتال کے مرحلے میں مسترد کردیا جائے گا۔

25 اگست کو پولنگ، شام کو نتائج

پولیس افسران کی انجمن کے انتخابات کے لیے 25 اگست کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہوگی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسی روز شام 4 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع کی جائے گی اور گنتی مکمل ہوتے ہی انتخابی نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان بعد ازاں صدر، جنرل سکریٹری، خازن سمیت دیگر عہدوں کے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔ نومنتخب انجمن کے نمائندے تین سال تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

فلاح و بہبود اور مسائل کے حل پر توجہ
پولیس افسران کی فلاح و بہبود، ملازمین کے مسائل کے حل، ان کے حقوق کے تحفظ اور تنظیمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے میں انجمن کا اہم کردار ہے۔  انتخابات کو شفاف، منظم اور پرامن انداز میں منعقد کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے