بی جے پی پر ووٹ چوری کے ذریعہ حکومت بنانے کا الزام، ایس ائی آرمیں شفافیت کا مطالبہ
نارائن پیٹ6 اکتوبر (منصف نیوز بیورو): چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر بی جے پی کے حق میں مبینہ طور پر کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے قائدین نے انہیں فوری طور پر عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ایس ائی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں اور شفافیت کے فقدان کے خلاف منگل کے روز نارائن پیٹ ضلع مرکز میں کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ ریلی
انڈیا اتحاد کی اپیل پر منعقدہ اس احتجاج میں نرسی ریڈی چوراستہ پر قائدین اور کارکنوں نے ’’ووٹ کا حق بچانے کے لیے جدوجہد کریں‘‘ کے نعرے کے ساتھ احتجاج کیا۔ بعد ازاں نرسی ریڈی چوراستہ سے قدیم بس اسٹینڈ کے راستے ضلع کلکٹریٹ تک ریالی نکالی گئی۔ شرکاء نے ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ اور ’’جمہوریت کی حفاظت کرو‘‘ کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ضلع صدر کے. پرشانت کمار ریڈی، سی پی آئی قائد نرسیمہا، سی پی آئی (ایم) قائد وینکٹ رام ریڈی، سی پی آئی (ایم ایل) قائد ہنمیش چاری، بی. رامو اور کاشی ناتھ نے خطاب کیا۔قائدین نے کہا کہایس ائی آر کے عمل کے دوران اہل ووٹروں کے حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں اور الیکشن کمیشن کو مکمل شفافیت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
گیانیش کمار پر بی جے پی کے ساتھ ملکر کام کرنے کا الزام
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر جانب دارانہ انداز میں اپنے فرائض انجام دے۔قائدین نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے بی جے پی کے حق میں مبینہ طور پر کام کرنے کے حوالے سے عوام میں خدشات پائے جاتے ہیں، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔
انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہایس ائی آر کے عمل سے متعلق عوام میں موجود تمام شکوک و شبہات کو دور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ووٹ کا حق استعمال کرنے والے شہریوں کو پرانے ریکارڈ اور آباؤ اجداد کی تفصیلات کے نام پر پریشان کرنا مناسب نہیں ہے۔ جن ووٹروں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا مکمل موقع دیا جائے۔
فارم 7 کے استعمال پر شفافیت کا مطالبہ
قائدین نے مطالبہ کیا کہ ووٹر فہرست سے کسی کا نام حذف کرنے سے قبل اس کی واضح وجوہات بتائی جائیں اور فارم-6 اور فارم-7 سے متعلق کارروائی مقررہ قواعد کے مطابق مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جائے۔
انہوں نے گرام سبھا اور وارڈ سبھا کے ذریعہ ووٹروں کے نام حذف کرنے کی وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی اہل ووٹر کا نام ناانصافی کے ساتھ ووٹر فہرست سے حذف نہیں ہونا چاہیے۔ ووٹ کا حق صرف انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا ذریعہ نہیں بلکہ جمہوریت میں شہری کی آواز ہے۔ عوام کے ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے انڈیا اتحاد کی جانب سے متحدہ جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
ایس ائی آر میں شفافیت کیلئے یاداشت حوالہ
احتجاج کے بعد انڈیا اتحاد کے قائدین اور کارکنوں نے نرسریڈی چوراستہ سے قدیم بس اسٹینڈ کے راستے ضلع کلکٹریٹ تک ریالی نکالی۔ کلکٹریٹ پہنچنے کے بعد اتحاد کے نمائندوں نے کلکٹریٹ اے او انیل کمار کو مطالبات پر مشتمل یادداشت پیش کی۔یادداشت میں ایس ائی آرکے عمل کے دوران اہل ووٹروں کے حقوق کا تحفظ، ووٹر فہرستوں کی نظرثانی میں مکمل شفافیت اور الیکشن کمیشن کی خودمختاری برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس پروگرام میں انڈیا اتحاد کے قائدین عبدالسلیم، محمد غوث، بنڈی وینو گوپال، کاشی ناتھ، نرسمہا، شیوا ریڈی، رامو، راوندر ریڈی، کے علاوہ کارکنان، عوامی نمائندے اور دیگر افرا نے شرکت کی۔
نئی دہلی: گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ، انڈیا اتحاد کا ’جمہوریت بچاؤ مارچ‘ پولیس نے روکا
ناشر : سماجی خبریں
نئی دہلی: گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ، انڈیا اتحاد کا ’جمہوریت بچاؤ مارچ‘ پولیس نے روکا

